پشاور،ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ تیار کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی ،تین گرفتار

جمعرات 21 مارچ 2024 21:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ تیار کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مین کوہاٹ روڈ بنوں سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر کار میں بنوں ٹان شپ کی طرف سفر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کہ ملزمان کے خلاف خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 20 جعلی شناختی کارڈز، لیپ ٹاپ اور پرنٹر سمیت دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :