ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا فٹبال اسٹیڈیم اوکاڑہ میں قائم رمضان بازار کا دورہ

جمعرات 21 مارچ 2024 22:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے فٹبال اسٹیڈیم اوکاڑہ میں قائم رمضان بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران ریسکیو 1122 کی جانب سے قائم کیے جانے والے میڈیکل کیمپ، موٹر بائیک ایمبولینس، ریسکیو ایمبولینس اور فائر وہیکل کا معائنہ کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد میں استعمال ہونے والی ادویات و آلات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں کسی بھی شہری کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں ریسکیو میڈیکل کیمپ پر بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ فوری طور پر آکسیجن مہیا کرنے کیلئے سلنڈر بھی موجود ہیں۔ \378

متعلقہ عنوان :