صدقہ زکوٰة ،فطرہ وفدیہ غریب ونادارمسلمانوں کا حق ہے،شمسہ مہ جبین

صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے دفتر گلشن اقبال میں مستحقین میں امدادی راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب

جمعرات 21 مارچ 2024 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) صدقہ زکوٰة ،فطرہ وفدیہ غریب ونادارمسلمانوں کا حق ہے،کراچی میں بھکاری مافیانے اندرون ملک سے لائے ہوئے بھکاریوں کو شہر پھر میں پھیلادیاہے جن میں بڑی تعداد غیر مسلموں کی ہے، مسلمان صاحب نصاب دیکھ بھال کر اپنی زکوٰة نکالیں،بلکہ پہلے اپنے آس پاس مستحق رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو ترجیح دیں تاکہ آپ کی زکوٰة ،صدقہ ،خیرات اور فطرہ وفدیہ قبول ہوجائے۔

صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن اپنی خدمات بلاتفریق مذہب ومسلک اور بلاامتیاز رنگ ونسل پیش کررہاہے، لیکن زکوٰة ،صدقہ، فطرہ اور فدیہ کے بارے میں احکامات جداہیں۔ یہ باتیں صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین نے اپنے دفتر گلشن اقبال میں مستحقین میں امدادی راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہماری خدمات ساراسال بلاتفریق جاری رہتی ہیں اورہم مستحقین کی خدمت کرکے کوئی احسان نہیں کرتے بلکہ ان کا حق ان تک پہنچاتے ہیں ۔ ان کا کہناتھاکہ راشن کی تقسیم سے لے کر تمام امدادی وفلاحی کام ہم اپنی مددآپ کے تحت کرتے ہیںجس کا مقصد صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا ہے،اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہماری کوششوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے ۔