تحصیل ککی میں ایڈیشنل اے سی شمس الزمان نے مختلف اشیائے ضروریہ کا معائنہ

جمعرات 21 مارچ 2024 23:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر تحصیل ککی میں ایڈیشنل اے سی شمس الزمان نے مختلف اشیائے ضروریہ کا معائنہ کیا جس میں گوشت، دودھ، پھلوں اور سبزیوںکے دکانوںکے علاوہ مختلف دکانوں سے ٹیسٹ کے لیے دودھ کے نمونے بھی جمع کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے اے سی نے کہا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنے مسلمان بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں اور اپنے دونوں جہانوں میں فلاح پانے کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :