r شالکوٹ پولیس نے 2کلو چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

_نیو سریاب پولیس نے رائفل اور پسٹل برآمد کرلیا

جمعرات 21 مارچ 2024 22:50

ؒ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) کوئٹہ پولیس کی منشیات فروشوں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس ، غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ڈویثرن شفقت امیر جنجوعہ ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم باچا خان کے قبضے سے 2کلو چرس برآمد کرلی جبکہ ایس ایچ او نیو سریاب توصیف فرمان نے کاروائی کرتے ہوئے ابراہیم کے قبضے سے ایک رائفل اور پسٹل بمعہ راوئڈ برآمدکرلئے پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔