پاک بحریہ نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی شراب کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا

جمعہ 22 مارچ 2024 00:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) پاک بحریہ نے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران ضبط کی گئی شراب کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی فراہم کردہ معلومات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران تقریباً 146 ملین روپے کی مالیت کی 4000 سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔ پاک بحریہ سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :