مسجد نبوی میں دوران رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی

جمعہ 22 مارچ 2024 09:40

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) مسجد نبوی میں دوران رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ۔ اردو نیوز کے مطابق مسجد نبوی مدینہ منورہ میں والنٹیئرز سروسز کے خواتین سیکشن کی ڈائریکٹر مروۃ معمرجی نے الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران رضا کاروں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

اس وقت رضاکار ٹیموں کی تعداد 32 ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں زائرین کی خدمت کے لیے اب بھی مواقع موجو ہیں جس کےلیے پورٹل کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے۔والنٹیئرز سروسز کی ڈائریکٹر نے کہا کہ مسجد نبوی میں خواتین کی خدمت کے شعبے میں مزید مواقع نہ ہونے کی صورت میں رضا کار کو دوسرے شعبوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ الحرمین الشریفین میں ہر سال رمضان اور حج کے دوران بڑی تعداد میں رضا کار اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :