محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے زیراہتمام آن لائن کھلی کچہری 26 مارچ کو ہوگی

جمعہ 22 مارچ 2024 14:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے زیراہتمام آن لائن کھلی کچہری 26 مارچ کو ہوگی جس میں صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو اور دیگر حکام شکایات اور تجاویز سنیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خورد و نوش اشیاء کی معیار اور دیگر خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کی غرض سے ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ فیس بک پر 26 مارچ 2024 کو بروز منگل دوپہر 2 بجے آن لائن کچہری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

آن لائن کھلی کچہری میں خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، محکمہ خوراک کے سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی اور ڈائریکٹر فوڈ سمیت محکمہ خوراک کے ضلعی افسران براہ راست عوامی شکایات اور تجاویز سنیں گے۔شہری لائیو پروگرام میں اپنی شکایات اور تجاویز دے سکیں گے۔شہری پروگرام سے پہلے 24 گھنٹے میں بھی اپنی شکایات اور تجاویز درج کرا سکتے ہیں جن کے جواب لائیو پروگرام میں فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :