تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے رواں سال 2024 میں مقدمات اندراج کی پہلی سنچری

جمعہ 22 مارچ 2024 16:46

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے رواں سال 2024 میں مقدمات اندراج کی پہلی سنچری مکمل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے رواں سال 2024 میں مقدمات اندراج کی پہلی سنچری مکمل کرلی گئی ہے، سال 2024 کا پہلا مقدمہ 01/24 اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمد اشرف کی مدعیت میں شراب فروش ظفر اللہ کے خلاف درج کیا گیا،جبکہ سال 2024 کا 100 واں مقدمہ 100/24 اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمد اشرف کی مدعیت میں تیز رفتاری ایکٹ کے تحت ملزم اظہر نواز کے خلاف درج کیا گیا ہے، یوں ابتک 100 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں-

متعلقہ عنوان :