الخدمت کی جانب سے یتیم بچوں کو عید کی خریداری

چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد نے الہ دین سے متصل نجی سپر اسٹور سے بچوں کو عید کی شاپنگ کروائی

جمعہ 22 مارچ 2024 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان اور عید کی خوشیوں میں ہر ایک کو شامل کرنے سے وہ مزید بڑھتی ہیں صاحب حیثیت کم ازکم ایک بے سہارا کی مدد کو شعار بنالیں تو معاشرے میں کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں رہے گی دین اسلام ہمیں یتیموں اور مساکین کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کرتا ہے جس سے دوری معاشرے کے توازن کو بگاڑ رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں یتیم بچوں کو نجی سپر اسٹور راشد منہاس روڈ سے عید کی شاپنگ کراتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی جس کا رنگ وہاں موجودہرایک نہیں دیکھا، بچوں نے فرط جذبات میں چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور الخدمت ٹرسٹ کو تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا اور اس بات کا عزم کیا کہ مستقبل میں وہ معاشرے کا کارآمد رکن بن کر انسانیت کی خدمت کے سلسلے و آگے بڑھائیں گے،چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا کام ہمارے لئے ایک رول ماڈل ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر کوشش کی جائے تو معاشرے کی بہتری کیلئے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے، ہم گلشن اقبال ٹاؤن کی سطح پر بھی فلاحی سرگرمیوں کے حوالیسے بہتر اقدامات کرینگے انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے ہر ایک کا احساس کرنا سب سے بڑی چیز ہے جس دن ہمیں ایکدوسرے کا احساس ہوگیا معاشرے میں کوء مستحق نہیں رہے گا.