وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ ڈاکٹر اسد علی کی سربراہی میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے وفد کی ملاقات

جمعہ 22 مارچ 2024 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے ٹیکنیکل فوکل پوائنٹ برائے ای پی آئی ڈاکٹر اسد علی کی سربراہی میں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پولیو کے حوالے سے پشاور کی 18 سُپر ہائی رسک یونین کونسلز کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیر صحت کو بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن اور محکمہ صحت کے درمیان ورکنگ ریلیشن بارے بریفنگ دی۔

انہوں نے وزیر صحت کو بتایا کہ 2020 میں محکمہ صحت اور فاونڈیشن کے درمیان ان یونین کونسلز میں پرائمری ہیلتھ کئیر کی بہتری کیلئے معاہدہ ہوا۔ ان یونین کونسلز کو اس لئے چُنا گیا کہ ان یونین کونسلز میں سب سے زیادہ تعداد زیرو ڈوز بچوں کی ہے اور یہاں کے زیادہ موحولیاتی نمونوں کے سیمپلز پچھلے تین سال سے مُثبت آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان یونین کونسلز میں پولیو کا خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت ان یو سیز میں پندرہ مراکز صحت کرائے کے عمارتوں میں کھولے گئے ہیں جس کا مقصد پرائمری ہیلتھ کئیر کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ مراکز صحت نجی ادارے مرف کے ذریعے چلائی جارہے ہیں۔ ابھی تک ان مراکز صحت نے اپنے روزانہ کی او پی ڈی سے 5.7 ملین کے فنڈز بھی اخذ کئے ہیں۔ جو کہ سرکار کے خزانے میں جمع ہونگے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ان مراکز صحت کو سرکاری عمارتوں پر منُتقل کرنے کیلئے سرکاری اراضی کے حصول کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

ابھی تک چھ مراکز صحت کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی ہوچکی ہے جسے این او سی کیلئے وزیراعلی سیکرٹریٹ بھجوایا جاچکا ہے۔ این او سی ملتے ہی چھ ماہ سے ایک سال کے دوران چھ مراکز صحت بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن تعمیر کرکے دیگی جو کہ شمسی توانائی پر ہمہ وقت چل سکیںگے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ نوٹیفیکیشن کو ری وائز کرکیان ڈسپنسریوں کو بنیادی مراکز صحت نوٹیفائی کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات چھوبیس گھنٹے دستیاب ہو۔ انہوں نے فاونڈیشن سے صوبہ بھر کے بھر بنیادی مراکز صحت کی بہتری میں سپورٹ کے لئے بھی درخواست کی۔