موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کیلئے شجر کاری نا گزیر ہے، ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز ملتان

جمعہ 22 مارچ 2024 23:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کیلئے شجر کاری نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز ملتان احمر روف نے نجی کالج میں پودا لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

احمد رؤف کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن 2024 کے مطابق رواں سال تمام پرائیویٹ اور پبلک کالجز میں شجر کاری کا ہفتہ بھر پور انداز سے منایا جائے گا اور اسا تذہ اور طلباء کے اشتراک سے شہر کے طول و عرض میں شجر کاری مہم کا آغاز کیاجائے گا۔

پودا لگانے کی تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے آصف روف خان اور ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب کالجز اسامہ بشیر قریشی بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے آصف روف نے کہا کہ پی ایچ اے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی 2000 پودے لگانے کا حدف مقرر ہے ۔تمام شہری بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔