ہمارے پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، آفتاب شیرپاؤ

جمعہ 22 مارچ 2024 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے ہمارے پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، پانی کے عالمی دن کے حوالے سے مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ پانی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کو پانی کی کمی والے ممالک میں 14ویں نمبر پر دیکھ کر مایوسی اور دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کا مطلب ہے کہ ہمارا 90 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے، اس نازک مسئلے پر حکومتوں اور ارباب اختیار کی عدم توجہی تشویشناک ہے۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ہمارے پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔