وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مرحومہ بیگم اسفندیار ولی خان کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 22 مارچ 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز اے این پی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے مرحومہ بیگم اسفندیار ولی خان کی وفات پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، اور سینٹر دنیش کمار بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔