جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کا زلزلہ سے متاثرہ خطے کا دورہ

ہفتہ 23 مارچ 2024 09:30

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) جاپان کے شہنشاہ نارُوہیتو اور ملکہ ماساکو نے نئے سال کے پہلے دن زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق شاہی جوڑا ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز کے ذریعے نوتو ساتویاما ہوائی اڈے پر پہنچا۔ شہنشاہ اور ملکہ اس کے بعد دوپہر کو جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کے ہیلی کاپٹر پر واجیما شہر کے لیے روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

2019 میں شہنشاہ کے تخت سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ شاہی جوڑے نے ان علاقوں کا دورہ کیا ہے جو قدرتی آفت سے متاثر ہیں۔شاہی جوڑے کو شہر میں منہدم عمارتوں سے گزرتے ہوئے آگ کے مقام تک لے جایا گیا۔ شہر کے میئر ساکاگُوچی شیگیرُو سے تفصیلات جاننے کے بعد انہوں نے اس مقام پر سر جھکا کر تعزیت کا اظہار کیا۔اس کے بعد شہنشاہ اور ملکہ نے قریبی عوامی مرکز کا دورہ کیا جہاں 100 سے زیادہ زلزلہ زدگان پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے شفقت سے متاثرین سے بات کی۔

متعلقہ عنوان :