ڈکیتی کی واردات،ڈاکو موبائل شاپ سے 40لاکھ کے فون اور 25لاکھ کیش لوٹ کرفرار
واقعہ وزیرآبا د میں جی ٹی روڈ پر پل کے نیچے ایم چائنہ موبائل فونز کی ہول سیل دکان میں پیش آیا، اسلحہ سے لیس 4 ڈاکو دکان میں داخل ہوئے تھے
فیصل علوی ہفتہ 23 مارچ 2024 14:15
(جاری ہے)
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکووٴں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ ڈاکو 25 لاکھ روپے کیش اور 40 لاکھ روپے کے موبائلز لوٹ کر فرار ہوئے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی میں ڈاکو نجی بینک کے ملازم سے 50لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ نجی بینک کا ملازم اکیلا ہی پورٹ قاسم کے قریب واقعہ بینک کی اے ٹی ایم مشین میں پیسے رکھنے جا رہاتھا کہ کچھ فاصلے پر بن قاسم کٹ کے قریب کار سوار 4 ڈاکوﺅں نے اس سے رقم سے بھرا ہوا تھیلا چھین لیا جس میں 50 لاکھ روپے نقد موجود تھے جبکہ جس مقام پر واردات ہوئی وہاں پر پولیس کو سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ملے تھے۔اس حوالے سے ایس ایچ او بن قاسم کا کہنا تھا کہ ہماری واضح ہدایات کے باوجود بینک کاملازم اکیلے ہی پیسے لیکر اے ٹی ایم مشین میں رکھنے چلا گیا جبکہ ہم نے تمام بینکوں کوہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ اگر بینک سے پانچ لاکھ سے زائد نقدی منتقل کرنی ہوتو پولیس کو لازمی بتایاجائے تاکہ سیکورٹی کامناسب بندوبست کیا جاسکے۔پولیس کامزید کہنا تھا کہ جس جگہ واردات ہوئی ہے وہاں کے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں کہ ڈاکوواردات کے بعد کدھر فرار ہوئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں
-
افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے
-
حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کیلئی20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
-
میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی
-
اگر آئی ایم ایف کہتا کہ ملازمین پر ٹیکس لگائیں توبات کی جائے مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے
-
پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رہا
-
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں
-
کوشش کریں گےکہ جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول سامنے آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.