کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں لوکل بس میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیااور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔