قدرتی ایریا کے کوئلہ کانوں سے تین مزدور نامعلوم مسلح افراد نے اغواء

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:19

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2024ء) قدرتی ایریا کے کوئلہ کانوں سے تین مزدور نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلئے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او محمد شریف موسی خیل کے مطابق اغواء ہونے والوں میں چوکیدار جوہر خان ولد سلیم قوم اسحاق زئی ساکن دکی ،شاہ خان ولد بہادر اور باچا خان ولد خیر بدر اقوام یوسفزئی شامل ہیں۔اغواء ہونے والے دو مزدوروں کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے۔