خدمات کا اعتراف قومی اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری برائے قانون سازی محمد مشتاق کو صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز سے نواز دیا
ہفتہ 23 مارچ 2024 22:37
(جاری ہے)
سپیکر نے قانون سازی کے شعبے میں ادارے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے محمد مشتاق کی خدمات کی خصوصی تعریف کی۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کو ان کی شاندار کارکردگی اور اس ادارے اور ملک کے لئے ان کی خدمات پر فخر ہے۔
سپیکر نے امید کا اظہار کیا کہ محمد مشتاق سمیت اس ادارے کے دیگر افسران ملک اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے بہترین مفاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی اسپیشل سیکرٹری برائے قانون سازی محمد مشتاق کو صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ محمد مشتاق جیسے قابل اور فرض شناس افسر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے بھی اسپیشل سیکرٹری محمد مشتاق کو صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی محمد مشتاق نے قومی اسمبلی میں اپنی گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا محمد مشتاق دیگر افسران اور عملے کے لیے مشعل راہ ہیں۔واضح رہے کہ محمد مشتاق اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی برائے قانون سازی نے قومی اسمبلی میں قانون سازی سے متعلق قومی اور بین الاقوامی سطح پر قانون سازی اور پارلیمانی طریق کار پر منعقدہ تقریبات میں اپنے کام اور تجربات سے شرکائ کی رہنمائی کی اور انہیں قانون سازی اور پارلیمانی نظام کار سے متعلق آگاہ کیا ہے۔محمد مشتاق نے اپنی شبانہ روز محنت اور لگن کی بدولت صدارتی ایوارڈ برائے تمغہ امتیاز حاصل کیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام افسران اور عملے کے دیگر افراد انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.