سعودی عرب،4 خواتین پر مشتمل جیب کترا گروہ گرفتار

اتوار 24 مارچ 2024 08:50

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) مکہ مکرمہ پولیس نے 4 خواتین پر مشتمل جیت کترا گروہ گرفتار کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار شدہ 4 رووں خواتین کا تعلق مصر سے ہے اور یہ اقامہ ہولڈر ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ مذکورہ گروہ مکہ مکرمہ میں زائرین اور مقیمین کی جیبیں کترتا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار خواتین کو تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :