طارق بگٹی کی وقار یونس سے ملاقات، علاج و ایکشن کی یقین دہانی

وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں، انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے،ملاقات میںگفتگو

اتوار 24 مارچ 2024 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے جناح ہسپتال لاہور میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی۔پی ایچ ایف کے صدر نے گول کیپر وقار یونس کو علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں، انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، گول کیپر وقار یونس کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

طارق بگٹی نے کہا کہ منیجمینٹ سے جس نے بھی کوتاہی کی ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ طارق بگٹی میرے کیریئر کے پہلے صدر ہیں جو زخمی کھلاڑی کے پاس آئے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مجھے میرے واجبات ملیں گے۔یاد رہے کہ وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔