صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا کی جانب سے اولمپین اصلاح الدین کو مبارکباد

اصلاح الدین کی کپتانی میں پاکستان نے عالمی کپ ،چیمپئنز ٹرافی ، ایشن گیمز ،ایشیاء کپ میں کامیابیاں سمیٹیں ، بیان

اتوار 24 مارچ 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا کی جانب سے اولمپین اصلاح الدین کو مبارکباد دی گئی ۔ اپنے بیان میں شہلارضا نے کہاکہ یوم پاکستان پر اعلیٰ ترین سول اعزاز ملنے پر اصلاح الدین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اولمپئین اصلاح الدین صدیقی کی پاکستان ہاکی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اولمپین اصلاح الدین کی کپتانی میں پاکستان نے نہ صرف ریکارڈ میچز جیتے بلکہ انٹرنیشنل ٹائٹل بھی اپنے نام کئے ۔صدر پی ایچ ایف نے کہاکہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ اصلاح الدین ہاکی کے شعبے میں نشان امتیاز پانے والے وہ پہلے اولمپئین بن گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اصلاح الدین کی کپتانی میں پاکستان نے عالمی کپ ،چیمپئنز ٹرافی ، ایشن گیمز ،ایشیاء کپ میں کامیابیاں سمیٹیں ۔ صدر پی ایچ ایف نے کہاکہ اصلاح الدین کی کپتانی میں قومی ٹیم نے سونے ،چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ۔