وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد صحت یابی کی دعا

اتوار 24 مارچ 2024 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اتوار کو ایکس پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہم شہنشاہ چارلس سوم اور شہزادی کیتھرین کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شاہی خاندان انتہائی قابل احترام ہے اور اسکی بہت زیادہ عزت کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم ان مشکل لمحات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔