فریال تالپور کی پاکستان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

اتوار 24 مارچ 2024 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے پاکستان کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہولی کا پیغام محبت، بھائے چارہ اور امن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہندو برداری کا ملک و قوم کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،یہ ہولی ہمارے ہندو بھائیوں و بہنوں کے لیے امن و آشتی اور راحت و خوشحالی کا ذریعہ بنے۔فریال تالپور نے کہا ہے کہ ہندو برادری آج پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں

متعلقہ عنوان :