سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیدادوں پر بھاری ٹیکس عائد کر دیئے

اتوار 24 مارچ 2024 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جائیدادوں پر بھاری ٹیکس عائد کر دیئے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن جیسے سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں 140 مربع گز کے پلاٹس کے مالکان اب 24 ہزار روپے ٹیکس ادا کریں گے۔8 کنال والے فارم ہاؤس کے مالکان 180,000 روپے ادا کریں گے جبکہ 90 سے 120 کنال والے 442,000 روپے ادا کریں گے۔بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور کے لیے 32 روپے فی مربع فٹ، بیسمنٹ کے لیے 22 روپے فی مربع فٹ اور رہائشی اپارٹمنٹس پر 26 روپے فی مربع فٹ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :