ہ*اسلام آباد ہائیکورٹ میں 100ملین پائونڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست رواں ہفتے ہوگی

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

و*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 100ملین پائونڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت رواں ہفتے کی جائیگی ،سابقہ سماعت پر نیب کی جانب سے تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انھیں آئندہ ہفتے تک کے لیے مہلت دی تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی تھی اس دوران ،نیب نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیاتھا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ نوٹس کے بعد پہلی سماعت ہے جواب جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دے دیا جائے ،سردار لطیف کھوسہ نے کہاتھاکہ یہ پہلی سماعت نہیں ہے گزشتہ سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ ضمانت بعدازگرفتاری کا کیس ہے دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہو جانا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی تحریری جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی تھی۔