rانٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

اتوار 24 مارچ 2024 18:15

) راولپنڈی (آن لائن) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں آج پیر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ بحریہ کالج اور بیکن ہاوس جبکہ دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی (جی ٹین فور) کے مابین کھیلا جائے گا ، پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پہلے میچ میں بحریہ کالج اور بیکن ہاوس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ ویسٹ منسٹر اور آئی ایم سی بی (جی ٹین فور) کے مابین کھیلا جائے گا ۔

دونوں میچ مسام کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔