سری لنکا کے وزیراعظم 6روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

پیر 25 مارچ 2024 10:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا 6روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم اپنے چینی ہم منصب لی چیانگ کی دعوت پر پیر کو بیجنگ پہنچے۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعے کو کہا تھا کہ چینی رہنما سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا کے ساتھ دونوں ملکوں کی روایتی دوستی کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے ، عملی تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 1957 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سےدونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی جس نے باہمی مساوی سلوک اور دوستانہ بقائے باہمی کی ایک اچھی مثال قائم کی ۔ ترجمان نے کہا کہ چین دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :