سابق آرمی ،فیض حمید و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پیش رفت نہ ہو سکی

پیر 25 مارچ 2024 17:36

سابق آرمی ،فیض حمید و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پیش رفت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سابق آرمی چیف جنرل باجوہ ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل نے بتایا سینئر وکیل راجہ رضوان عباسی موجود نہیں،کیس ملتوی کیا جائے،عدالت نے بغیر کاروائی آگے بڑھائے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔