ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی

پیر 25 مارچ 2024 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے صحافی شاکر محمود کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا کہ آئینی طور پر کسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، ایکس کو بند کرنا آزادی اور بنیادی حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایکس کی سروسز کی بندش کو کھولنے کا حکم دے۔دوران سماعت پی ٹی اے کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، استدعا ہے کیس کو انتظار میں رکھ لیں۔بعدازاں عدالت نے وکلاء کے پیش نہ ہونے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر)کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔