لاہورہائیکورٹ نے این اے 81 گوجرانوا لہ میں دوبار گنتی کے نوٹیفکیشن کے

پیر 25 مارچ 2024 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81 گوجرانوا لہ میں دوبار گنتی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائردرخواست میںنترمیم کی اجازت دیتے ہوئے فائل واپس کردی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ رانا بلال اعجاز ایک لاکھ 17 ہزار 7 سو 17 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، مسلم لیگ نون کے امیدوار نے ایک لاکھ 9 ہزار 926 ووٹ حاصل کیے تھے، نون لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرہ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی، الیکشن کمیشن نے ہمارا مؤقف سنے بغیر 13 مارچ کو دوبارہ گنتی کا حکم جاری کر دیا، حلقہ کے 80 پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں درخواست گزار کو طلب بھی نہیں کیا گیا، دوبارہ گنتی میں 18 ہزار ووٹ مسترد قرار دئیے گئے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی میں نون لیگی امیدوار کو 1 لاکھ دس ہزار 57 ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیا، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی ناکامی اور دوسرے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیوں نہیں کیا اب تو معاملہ آگے بڑھ گیا ہے۔