خاران ، گھریلو بجلی کے بل کئی گناہ ٹیکس کے مد میں بل وصول جاری ہے

پیر 25 مارچ 2024 21:28

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) کیسکو واپڈا نے اپنے صارفین کی چیخیں نکال دی اس ماہ کے گھریلو اور کمرشل بجلی کے بلوں میں کئی گناہ ٹیکس لگاکر صارفین بمشکل بجلی کے بل ادا کرتے رہے اکثر صارفین نے ادھار کر بل کی ادائیگی کی اور بعض نے اپنے گھروں کے بجلی کاٹ دی بجلی کے بلوں میں عجیب سی ٹیکس لاگو کی گئی ہیں جس،میں مختلف ٹیکس ہیں جو کسی کی سمجھ میں نہیں اتا کہ کس مد میں صارفین سے کئی گناہ بل وصول کی جارہی ہیں حتی کہ مساجد کے بلوں میں ٹی وی کے نام پر بھی ٹیکس کے بل آتی ہیں ابھی گھر اپنے جگہ مساجد میں کس طرح ٹی وی کے نام بجلی کے بلوں میں ٹیکس لیا جاتا ہیں چھوٹے موٹے دکانداروں سے کمرشل کے نام پر اور مزدور طبقہ خے گھریلو بجلی کے بل کئی گناہ ٹیکس کے مد میں بل وصول کی جارہی ہیں اگر کیسکو واپڈا کا یہی رویہ رہا تو کوئی بھی طبقہ یا صارفین کیسکو بل ادا کرنے کے قابل نہیں رئینگے حکومت وقت کو چائیے کہ کیسکو کے اس ظالمانہ رویے پر فوری نوٹس لے کر بجلی کے بلوں میں بلاوجہ اور غیر ضروری ٹیکس ختم کرے تاکہ عام ادمی بجلی کے سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :