خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اہتمام پہلے آئی پارک کا آغاز

پیر 25 مارچ 2024 22:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلے آئی ٹی پارک کا آغاز، پہلا آئی ٹی پارک سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت آئی ٹی پارک جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی جانب سے اسلام آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی پارک کی منظوری دیدی گئی، اسلام آباد میں پہلے آئی ٹی پارک کا قیام سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا ، جس سے وفاقی دارالحکومت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا منظر بدل جائیگا، یہ اہم منصوبہ پاکستان کے ٹیک لینڈ سکیپ (Tech Land Scape)کے لیے ایک نمایاں سنگ میل ہے، جو جدت اور ترقی کے بے مثال مواقع فراہم کریگا، یہ آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کا حصہ ہے ، جس کے تحت تقریباً چھ ہزار فری لانسرز(Free lancers) کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنا اور ای سروسز (E-Services)کے ذریعے ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنا ہے، اس پروجیکٹ کا مقصد ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں آئی ٹی انڈسٹری میں تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کی حوصلہ افزائی کی ہو ، آئی ٹی پارک منصوبے کی کامیابی کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔