چیف ایگزیکٹو آئیسکو27 مارچ کو فیس بک لائیو اور ٹیلیفون پر صارفین کے مسائل سنیں گے

پیر 25 مارچ 2024 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) چیف ایگزیکٹوآفیسراسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ڈاکٹر محمد امجد خان 27 مارچ (بدھ) فیس بک لائیو اور ٹیلیفون پر صارفین کے مسائل سنیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کے پیر کو جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد بدھ27مارچ کو صبح 10 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد، راولپنڈی سٹی، راولپنڈی کینٹ، اٹک، چکوال اور جہلمسرکلز اور گردونواح کے آئیسکو صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل سنیں گے اور اُن کے بروقت حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے گا۔

صارفین چیف ایگزیکٹو سے بات کرنے اور اپنے بجلی سے متعلقہ مسائل کے اندراج اورازالے کے لیے فیس بک آئی ڈیCEO-IESCO E-Kachery اور ٹیلی فون نمبر 9253105-051 پر دیے گئے اوقات کار کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے دوران اپنا نام،بل کا ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر ضرور بتائیں۔