ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں نے غیر معیاری کولڈ ڈرنکس و سگریٹ تلف کر دئیے

پیر 25 مارچ 2024 22:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں نے غیر معیاری کولڈ ڈرنکس اور سگریٹ تلف کر دئیے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لبنیٰ اقبال نے تحصیل حویلیاں میں ٹیم اور نمائندہ ٹوبیکو کنٹرول سیل کے ہمراہ گوشت،کباب فروشوں،کریانہ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ اورقیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جبکہ غیر معیاری کولڈ ڈرنکس اور سگریٹ کو تحویل میں لے کر تلف کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے امیر معاویہ چوک شکایات سیل کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر عملدرآمد یقینی بنایا۔

متعلقہ عنوان :