ہری پور،مانسہرہ اور بٹگرام میں نئے ڈی پی اوز تعینات

پیر 25 مارچ 2024 22:53

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ہری پور،مانسہرہ اور بٹگرام میں نئے ڈی پی اوز تعینات کر دئیے گئے،انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے پیر کے روز ہزارہ ڈویژن کے تین اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کر دئیے،اعلامیے کے مطابق ایس پی سلیمان ظفر کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور،ڈی پی او چترال قمر حیات خان کو ڈی پی او بٹگرام،ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان کو مانسہرہ کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے جبکہ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کو ڈی پی او مردان تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :