اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد

پیر 25 مارچ 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) فردوس اتحاد کی صدر شاہدہ پروین کیانی،ایس آر اے کے صدر خالد جمیل شمسی، کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینیٹر غلام محمد خان، اسپورٹس پیٹرن بیگم اسما علی شاہ، کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمنان بلوچ، سیکرٹری اعجاز احمد قریشی نے ایک مشترکہ بیان میں ہاکی اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی کو صدر مملکت کی جانب سے سول ایوارڈ نشان امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیر کو اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ مقام مسرت ہے کہ اصلاح الدین کواس اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ رواں ہفتے اصلاح الدین صدیقی کے اعزاز میں ایک بے مثال استقبالیہ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر خالد جمیل شمسی کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کے سیکرٹری ممتاز قانون دان اور کشمیری رہنما غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ہیں۔