چالیس سالہ شخص اورنج لائن ٹرین کے پل سے گر کر جاں بحق

پیر 25 مارچ 2024 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) چالیس سالہ شخص اورنج لائن ٹرین کے پل سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ایدھی فائونڈیشن کے مطابق 40 سالہ نامعلوم شخص گجر پورہ اورنج لائن اسٹیشن کے پل پر سو رہا تھا کہ کروٹ بدلنے سے سڑک پر گر گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔