قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پانچ نئے چہرے شامل

پیر 25 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) قومی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پانچ نئے ڈائریکٹرز شامل ہوگئے، اس طرح قومی ایئرلائن کا 11رکنی بورڈ مکمل ہوگیا۔پی آئی اے نے اس حوالے سے اسٹاک ایکسچینج کوآگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

پانچ نئے ڈائریکٹرز میں ڈاکٹر اقدس افضل، صاحبزادہ رفعت روف، حارث چوہدری، ندیم کرامت اور طاہرہ رضا پی آئی اے کے بورڈ میں شامل ہیں۔بورڈ میں سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم، سیکریٹری فنانس امداد اللہ بوسال، سیکریٹری نجکاری جاوید خواجہ اور سی ای او پی آئی اے محمد عامر حیات شامل ہیں۔