ٰتیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پیر 25 مارچ 2024 22:00

Zچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ریسکیو1122کے مطابق جھنگ روڈ تیز رفتاری کے باعث دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار 18سالہ الطاف حسین ولد احمد بخش سکنہ چک نمبر140ج ب چنیوٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔