وزیر توانائی کی نیکاکو پانچ سالہ جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت ،نیپرا کے ساتھ ڈسکوز کے لیے رعایتی ماڈل پر تبادلہ خیال

پیر 25 مارچ 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)سردار اویس احمد خان لغاری نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کے متعلق تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے اتھارٹی کو پانچ سالہ جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

پیر کو ہونے والی بریفنگ میں نیکا حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پاکستان میں شدید گرمیوں میں پنکھوں کا لوڈ 9920 میگاواٹ ہو تا ہے، پاکستان انرجی لیبل ریگولیشنز 2023 اور انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز 2023 کے ذریعےاس لوڈ کو 35 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔

وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) نے نیکا حکام کو بین الاقوامی رینکنگ میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی اور مقامی فین انڈسٹری کو انرجی ایفشنٹ پنکھے تیار کرنے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایات جاری کیں۔وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)سردار اویس احمد خان لغاری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور ڈسکوز کے لیے رعایتی ماڈل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاور ڈویژن کے مقاصد کے حصول کے لیےنیپرا کو اپنی صلاحیتیں بڑھانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :