امریکا ، ٹیکساس میں بینک لوٹنے والے 3بچے گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 08:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بینک کو لوٹنے والے 3بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں مبینہ طور پر بینک لوٹنے والے تین بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیوسٹن کے ہیرس کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان نے ای میل میں اس بات کی تصدیق کی کہ بینک لوٹنے والے بچوں کی عمر 11، 12 اور 16 سال تھی جن پر دھمکی دے کر ڈکیتی کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بچوں کی عمر 18 برس سے کم ہے اس لیے اُن کے ناموں اور باقی معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ایف بی آئی کی جانب سے ان چھوٹے ڈکیتوں کی تصویر پوسٹ کیے جانے کے بعد دو لڑکوں کے والدین نے انہیں پہچاننے کے بعد ایف بی آئی کو اطلاع دی جبکہ ایک لڑکے کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شناخت کی۔

متعلقہ عنوان :