میکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنی تمام برانچز بند کردیں

منگل 26 مارچ 2024 08:50

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) امریکا کی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ نے سری لنکا میں اپنے تمام سٹور بند کر دیے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق میکڈونلڈ کے وکیل سنتھ وجے وردانے نے بتایا کہ لوکل پارٹنر ابانز سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد کمپنی نے سری لنکا میں قائم اپنی تمام 12 برانچز بند کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہا کہ پیرنٹ کمپنی نے معیار برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے مقامی شراکت دار کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد میکڈونلڈ کی کوئی بھی برانچ سری لنکا میں آپریشنل نہیں ہے۔

سنتھ وجے وردانے کے مطابق میکڈونلڈز ایک نئی فرنچائز کے ساتھ ملک میں واپس آنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں میکلڈونلڈ ابانز نامی شراکت دار کے ساتھ سنہ 1998 سے کام کر رہی تھی۔ابانز نے میکڈونلڈز کے ساتھ شراکت داری ختم ہونے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :