9 مئی مقدمات ،یاسمین راشد، عمر سرفراز ، اعجاز چوہدری ودیگر کے خلاف چالان عدالت پیش

منگل 26 مارچ 2024 12:51

9 مئی مقدمات ،یاسمین راشد، عمر سرفراز ، اعجاز چوہدری ودیگر کے خلاف چالان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ اورشیر پائو پل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت سانحہ 9 مئی کے 6 مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ اور شیر پا ئوپل پر اشتعال انگیز تقریر سمیت پانچ مقدمات کے تتیمہ چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مزید ملزمان کے متعلق چالان جمع کروا دیا ہے، ملزمان کو طلب کیا جائے۔بعدازاں عدالت نے ہمراہی ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔