دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 26 مارچ 2024 12:53

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 19 ہزار کیوسک اور اخرج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد15 ہزار 200کیوسک اور اخراج15 ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل آمد24 ہزار700 کیوسک اور اخرج 24 ہزار700 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 12 ہزار500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار100 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 54 ہزار600 کیوسک اور اخراج 48 ہزار600 کیوسک، چشمہ42 ہزار400 کیوسک اوراخراج 35 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 35 ہزار400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار400 کیوسک،گدو آمد34 ہزار700 کیوسک اور اخراج30 ہزار 500 کیوسک، سکھر آمد 27 ہزار500 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 800کیوسک، کوٹری آمد 3 ہزار800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تریموں آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ، پنجند آمد 3 ہزار700 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ 1419.77 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.275ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1073.30 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.138 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔