کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا

3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 مارچ 2024 13:01

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2024ء ) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا۔ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ تمام 6 میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیریز کے تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 14 نومبر سے گابا برسبین میں شروع ہوگی جس کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اور آخری میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔