پی این سی اے میں ’’پاکستان کی سرزمین اورعوام‘‘کے موضوع پرڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلے

منگل 26 مارچ 2024 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) 6 سے 25 سال کی عمر کے افراد کے لیے ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے جس کا موضوع’’پاکستان کی سرزمین اور عوام‘‘ہے۔یہ مقابلے خصوصی طور پر یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے اے پی پی کو بتایا کہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے اور انہیں ہمارے ملک کی خوبصورتی سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے نوجوان فنکار 27 مارچ 2024 تک A4 سائز کے کاغذ پر اپنے فن پارے جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پی این سی اے یوم پاکستان کی تقریبات جیسے خصوصی مواقع پر نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :