تجاوزات کے خاتمے اور دیگر مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی زیر صدارت اجلاس

منگل 26 مارچ 2024 16:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر ایدھی روڈ پر تجاوزات کے خاتمے اور دیگر مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی قیادت میں دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل ٹیم کو مشترکہ دورہ کر کے تجاوزات کا جائزہ لیکر سروے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایدھی روڈ سمیت حیدرآباد کے تمام روڈز سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ حیدرآباد میں ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نجیب الرحمان جمالی ، ایکس ای این محمد علی سومرو، ایکس ای این بلڈنگس عرفان حیدر راجپوت و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔