نیب بلوچستان کی جانب سے 28مارچ کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا

منگل 26 مارچ 2024 16:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) چیئرمین نیب کی ہدایات پر نیب بلوچستان کی جانب سے 28مارچ بروز جمعرات کو کوئٹہ کینٹ ، آفس میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو آسان رسائی دینے اور شکایات کی وصولی کے لیے کھلی کچہری کا انعقادہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب بلوچستان کے دفتر واقع کوئٹہ کینٹ میں کیا جاتا ہے ،اس باربھی کھلی کچہری کا انعقاد نیب آفس واقع گلستان روڈ ، کوئٹہ کینٹ 28 مارچ بروز جمعرات کو صبح 11 بجےدن تا 3 بجےسہ پہر کیا جا رہا ہے۔

جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب شکایت کنندگان کو بذات خود ملیں گے اور درخواستیں موصول کریں گے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ نیب کی نئی پالیسی کے مطابق اب نیب گمنام/ فرضی شکایات پر کارروائی نہیں کرے گا، صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پوراتر تی ہوں ،ان شکایات پرنیب کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔مزید معلومات کیلئے نیب بلوچستان فون نمبر:9203614 081- اور موبائل نمبر 5382919-0333 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔