سندھ سائیکنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست سینئر اسپورٹس آرگنائزر فقیر محمد گلزار جونیئر کی اہلیہ انتقال کرگئیں

منگل 26 مارچ 2024 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن/ رجسٹرڈ کے سرپرست اعلیٰ سینئر اسپورٹس آرگنائزر فقیر محمد گلزر جونیئر کی اہلیہ گذشتہ شپ ملیر غازی بروھی ولیج میں انتقال کرگئیں، مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ممبرقومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ، ممبر قومی اسمبلی واجہ عبدالحکیم بلوچ،رکن سندھ اسمبلی راجہ عبدالرزاق،رکن سندھ اسمبلی محمد سلیم بلوچ، چیئر مین ملیر ٹائون جان محمد بلوچ ڈپٹی میئر کراچی سلیمان عبداللہ مراد بلوچ، اکبر بلوچ، سردار سجاد بلوچ، سیٹھ حاجی آصف صادق بروہی، عدنان رسول بخش بروہی، شرافت خان شانی، محمد ابراہیم آسکانی نے فقیر محمد گلزار جونیئر سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعذیت کا اظہار کیا۔